Home / Male sexual disorders / Sperm Count Barhany Ka Totka /Wazifa||Mardoon Aur ladies Ky Banjh Pan Ka Elaj

Sperm Count Barhany Ka Totka /Wazifa||Mardoon Aur ladies Ky Banjh Pan Ka Elaj

Sperm Count Barhany Ka Totka /Wazifa||Mardoon Aur ladies Ky Banjh Pan Ka Elaj

مرد وں اور عورتوں کی وہ  بیماریاں جو حمل میں رکاوٹ بن سکتی ہیں

نمبر 1: عورتوں میں لیکوریا،ہسٹریا،اٹھرا،ایام ماہواری میں بےقاعدگی اور مردوں میں مشت زنی،لواطت،فلموں ڈراموں کی بھر مار،عورتوں میں دلچسپی کی کثرت،ہر وقت ذہن میں بُرے خیالات،گندے مذاق وغیرہ وغیرہ بیماریاں انسان کو اندر سے کھوکھلا کرکے بانجھ بنا  دیتی ہیں۔نمبر 2: عورتوں میں بانجھ پن کی ایک وجہ عمر کی زیادتی ہے35سال کے بعد عورت میں حاملہ ہونے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔اور 55 سال کے بعد تو حیض کا خون بھی بند ہو جاتا ہے۔نمبر 3: حیض  (Mensis) کا نہ آنا   یا  ماہواری کے ایام میں کمی بیشی کا پایا جانا بھی مانع حمل ہے۔حیض کی کم سے کم مدت 3 دن اور زیادہ سے زیادہ 10 دن اور 10 راتیں ہیں۔لہٰذا جن عورتوں میں یہ معاملات ہوں وہ پہلے ایام میں باقاعدگی کا علاج کروائیں۔

نمبر 4: موٹاپا مردوخواتین دونوں کے لیے نقصان دہ ہے۔مردوں میں موٹاپا  سپرم کو نقصان پہنچاتا ہے کیونکہ موٹاپے سے خصیے (Testicles)جسم کے ساتھ لگے رہتے ہیں جس سے ان کا درجہ حرارت جسم کے درجہ حرارات سے بڑھ جاتا ہے اور سپرم مر جاتے ہیں۔نمبر 5: اسی طرح تنگ لباس خصوصاً تنگ انڈر وئیرکہ جو خصیوں کو جسم سے لگائے رکھتے ہیں جس کی بناء پر خصیوں کادرجہ حرارت جسم کے درجہ حرارت سے بڑھ جاتا ہےجو کہ سپرم کے لیے نقصان دہ ہے۔لہٰذا کھلالباس پہنیں اور قدرت نے جس چیز کو کھلا رکھا ہے اسے کھلا ہی لٹکا رہنے دیں۔نمبر 6: سگریٹ نوشی سپرم کی دشمن ہے ایک تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی سے 15 فیصد سپرم میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔نمبر 7: شراب نوشی بھی سپرم کے لیے نقصان دہ ہےاس سے نازک وکمزور سپرم تو بہت جلد مرتے ہیں۔نمبر 8: گرمی سپرم کی دشمن ہےلہٰذا نہ تو زیادہ دیر گرم پانی سے نہائیں اور نہ ہی اس میں بیٹھیں۔آگ کے قریب کام کرنے والے اور روزانہ زیادہ ڈرائیونگ کرنے والےبھی احتیاط کریں۔خصیتین کو ٹھنڈے پانی سے وقفے بعد دھوتے رہیں۔

نمبر 9: ایک ریسرچ کے مطابق زیادہ دوڑنے اور سائیکل چلانے والوں کے سپرم میں صرف دو ہفتوں میں 29 فیصد کمی ہو جاتی ہے یعنی بہت زیادہ ورزش بھی سپرم کو نقصان دیتی ہے۔نمبر 10: بعض کیمیائی مادے(Chemicals)جیسے کرم کش ادویات (Glycol Ether)جو کہ پرنٹنگ اور گوند وغیرہ بنانے میں استعمال ہوتی  ہیں اسی طرح موٹاپا کم کرنے والی ادویات کا بے جا استعمال بھی سپرم کے لیے نقصان دہ ہے۔نمبر 11: ریسرچ میں آیا ہے کہ زیادہ دیر کمپیوٹر کے سامنے بیٹھنے سے بھی سپرم میں کمی واقع ہو تی ہے۔جس کی وجہ سے ایسے افراد کے ہاں اکثر لڑکیاں پیدا ہوتی ہیں۔نمبر 12: ذہنی دباؤ (Stress)بھی سپرم کابہت بڑا  دشمن ہےیہ سپرم کی تعداد کو کم کر دیتا ہے۔لہٰذا اس سے بچیں اور ہمیشہ پُر سکون زندگی گزارنے کی کوشش کریں ۔اور پُرسکون زندگی ہمیشہ وہی ہوتی ہے جو اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرتے ہوے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کے مطابق گزاری جائے۔

 نسخہ خاص۔۔۔۔پیپل کے درخت کی داڑھی 12 گرام۔ناگ کسیرہ 12 گرام۔برادہ دندان فیل 24 گرام۔اسگند ناگوری 6 گرام۔جائفل 6 گرام۔مصری 48 گرام     ترکیب تیاری۔۔تمام ادویات کو کھرل میں ڈال کر اچھی طرح پیس کر باریک کرکے سفوف بنالیں اور محفوظ بناکر نمی سے پاک جگہ پر رکھ دیں۔ جب بھی عورت حیض سے فارخ ہوتو رات کو سوتے وقت 9 گرام سفوف پانی کے ساتھ ایک ہفتہ کھائے اور تیسرے اور چھٹے روز مباثرت کیا کرے پہلے ہی میہنے ایسا کرنے سے انشاء اللہ حمل ٹھہر جائے گا۔ لیکن اگر اندرونی کمزوری زیادہ ہو اور پہلے مہینے حمل نہ ٹھہرے تو دوسرے اور تیسرے مہینے بھی ایسا ہی کرے انشاء اللہ حمل ٹھہرے گا اور اللہ پاک اولاد کی نعمت سے مالا مال کرے گا۔