Home / Home remedies / وہ سبزی جس سےصرف 7 دن میں کئی کلو وزن شرطیہ کم ہو جائے گا

وہ سبزی جس سےصرف 7 دن میں کئی کلو وزن شرطیہ کم ہو جائے گا

وہ سبزی جس سےصرف 7 دن میں کئی کلو وزن شرطیہ کم ہو جائے گا

کبھی آپ نے کسی ایسے سستے پھل (جسے ہم سبزی سمجھتے ہیں) کے بارے میں سنا ہے جو باآسانی دستیاب ہو اور جس کا استعمال آپ کے جسم کے اندر اور باہر جادوئی اثرات مرتب کرتا ہو۔اگر آپ وزن کم کرنے کے لئے سب کچھ آزما چکے ہیں اور کوئی فائدہ نہیں ہوا تو پھر ایک بار کھیرے کو ضرور آزمائیں۔ کھیرہ ایک ایسی غذا ہے جسے آپ جتنا چاہیں کھاسکتے ہیں لیکن یہ آپ کے وزن میں اضافہ نہیں ہونے دے گا۔ صرف یہی نہیں بلکہ یہ ہمارے جسم کو صحت کے کئی دیگر فوائد بھی دیتا ہے اور خصوصاً خون کی صفائی اور دوران خون کے نظام کی بہتری کا سبب بنتا ہے۔ کھیرے کے استعمال سے نظام انہضام اور میٹا بولزم بہترہوجاتا ہے جبکہ جلد بھی تروتازہ اور چمکدار ہوجاتی ہے۔
وزن میں کمی کے لئے ضروری ہے کہ کھیرے کو دن بھر کی غذا کا لازمی حصہ بنایا جائے۔ اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ناشتے میں کھیرے کے ٹکڑے دہی میں ملا کر کھائیں۔ اس کے ساتھ آپ سیب یا ناشپاتی بھی کھاسکتے ہیں۔ دوپہر کے کھانے میں ہلکی پھلکی روٹی کھائیں اور اس کے ساتھ کھیرے کا سلاد جتنا چاہیں کھائیں۔ چاہیں تو دوپہر کے کھانے کے بعد چائے یا کافی سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ سہ پہر کے وقت کھیرے کا شیک پئیں۔ اس شیک کے لئے آپ کو ایک کھیرا، ایک سیب، 20 گرام اخروٹ اور بادام اور تھوڑا سا ادرک درکار ہو گا۔ ان سب چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر شیک تیار کریں۔ اس شیک سے آپ کو وٹان اے ، بی، سی، کے، پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم اور فائبر بھی حاصل ہوگا۔ رات کے کھانے میں کوئی پھل کھا لیں اور اس کے کھیرے کا سلاد کھائیں۔ مختصر یہ کہ آپ جو بھی کھائیں اس کے ساتھ کھیرا ضرور کھائیں۔ اس غذائی فارمولے کے محض ایک ہفتے کے استعمال سے ہی نتائج نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔اور وہ ہے کھیرا جو جسم کو پانی کی وافر مقدار ہی فراہم نہیں کرتا بلکہ متعدد اقسام کے وٹامنز اور منرلز سے بھرپور بھی ہوتا ہے۔یہ اضافی جسمانی وزن میں کمی کے مقصد میں مدد بھی دیتا ہے جبکہ اس میں موجود وٹامن بی، پوٹاشیم اور میگنیشم دیگر فوائد فراہم کرتے ہیں۔تاہم کھیرے کا پانی بھی صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے، جسے روزانہ پینا آپ کو درج ذیل فوائد پہنچا سکتا ہے۔
ہڈیوں کی صحت بہتر کرےکھیرے ’وٹامن کے‘ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، یہ وٹامن خون جمنے یا لوتھڑا بننے کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، جو ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وٹامن کے ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے بھی بہت ضروری ہوتا ہے۔جگمگاتی جلد کے لیے فائدہ مندصحت مند اور جگمگاتی جلد کے پیچھے چھپا راز زیادہ پانی پینے کے اندر چھپا ہے۔ اس کے اندر موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور ورم کش خصوصیات جلد کی سوجن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ چہرے کو روزانہ کھیرے کے پانی سے دھونا کیل مہاسوں کو نکلنے سے روکتا ہے۔سانس کی بو دور کرےسانس کی بو اکثر منہ میں بیکٹریا کی سطح بڑھنے کا نتیجہ ہوتی ہے جو منہ کو خشک کرکے سانس کو بدبو بنا دیتے ہیں۔ ایک گلاس کھیرے کا پانی پینا لعاب دہن کی مقدار بڑھاتا ہے جو سانس کی بو کو دور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔بے وقت بھوک کی روک تھام روزانہ ایک گلاس کھیرے کا پانی پینے کی عادت بے وقت بھوک کی روک تھام کرتا ہے جبکہ پیٹ کو ایک وقت سے دوسرے وقت کے کھانے تک بھرا رکھتا ہے، اس طرح جسم اضافی کیلوریز سے بچاتا ہے اور موٹاپے میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔وٹامنز اور منرلز کے حصول کا بہترین ذریعہ کھیرے جسم کو متعدد وٹامنز اور منرلز فراہم کرتے ہیں جو مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، اینٹی آکسائیڈنٹس سے ہٹ کر وٹامن سی اور وٹامن اے بھی کھیرے کے پانی سے حاصل کرنا ممکن ہے۔