Home / Dry skin and hair disorders / وقت سے پہلےسفید بال کالے کرنے کا قدرتی طریقہ

وقت سے پہلےسفید بال کالے کرنے کا قدرتی طریقہ

وقت سے پہلےسفید بال کالے کرنے کا قدرتی طریقہ

سفید بال انسان کی شخصیت میں ایک واضح تبدیلی لے آتے ہیں۔ عام طور پر سفید بال ہی لوگوں کی عمر کے بارے میں سب سچ سچ بتادیتے ہیں، جس کے سبب خود اعتمادی کے خاتمے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ لیکن بڑھتی ہوئی مصروفیت، پریشانی، خون اور وٹامن کی کمی کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی

سفید بالوں کو کالے کرنے کے نسخے کی ویڈیو لازمی دیکھیں

آلودگی کے سبب اب سفید بال بڑھاپے کے محتاج نہیں بلکہ آج کل نوجوان نسل بھی ان سفید بالوں سے بہت پریشان نظر آتی ہے۔ زیادہ تر لوگ آج کل سفید بالوں کے خاتمے کے لیے بازار میں دستیاب کلر سے مدد حاصل کررہے ہیں، لیکن ان کلرز کے بارے میں یہ بات اب واضح ہوچکی ہے کہ ان میں موجود کیمیکل بالوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کلر مستقل حل بھی نہیں بلکہ آپ کو لازمی طور پر ہر ماہ ان کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ لیکن آپ پریشان نہیں ہوں کیونکہ ہمارے پاس اس مسئلے کا آسان اور مستقل حل موجود ہے

بالوں کو سیاہ کرنے والا محرب نسخہ

آپ کو صرف تین چیزیں درکار ہیں یعنی لیمن کا رس آملے کا پاؤڈر اور صاف پانی۔چار چمچ آملے کے پاؤڈر میں دو چمچ پانی اور ایک لیمن کا رس شامل کر لیں اس آمیزے کو اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور تقریبا ایک گھنٹے کیلئے اسے پڑا رہنے دیں۔اب یہ پیسٹ بالوں پر لگانے کیلئے تیار ہے۔
پیسٹ کو بالوں میں اچھی طرح لگا کر 20سے25منٹ یک لگا رہنے دیں اور اس کے بعدپانی سے اچھی طرح دھولیں ۔خیال رہے کہ صابن یا شیمپو استعمال نہ کریں اور کوشش کریں کہ اس نسخے کے استعمال کے دوران صابن یا شیمپو سے پرہیز کریں۔ پیسٹ کو بالوں کی جڑوں تک ضرور پہنچائیں ۔ بال دھوتے وقت خیال رہے کہ آنکھیں محفوظ رہیں۔ا س پیسٹ کو ہر چار دن بعد استعمال کریں کچھ مہینوں میں آپکے بال مکمل طور پر سیاہ ہوجائیں گے۔
جس دن پیسٹ استعمال نہ کر رہے ہوں اس دن صابن یا شیمپو استعما ل کر سکتے ہیں لیکن بہتر ہے کہ ہربل شیمپو استعمال کریں اورسر کی جلد اور بالوں کی آملہ یا سرسوں کے تیل سے مالش بھی بہت مفیدثابت ہو گی۔
یہ قدیم زمانے کا نسخہ ہے جو آلو کے چھلکوں کے پانی سے سر دھونے کا ہے۔ یہ سفید بالوں کو ختم کرنے کا ایک آزمودہ طریقہ ہے اور آپ کے بالوں کو مضبوط بھی کرتا ہے۔ آلو کے چھلکے میں موجود اسٹارچ کی مقدار آپ کے سفید بالوں کو کالا کردیتا ہے۔ اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح یہ مرکب بنایا جائے تاکہ آپ باآسانی بالوں پر لگا سکیں۔ اجزا آلو کے چھلکے لیونڈر کا تیل (Lavendar Oil) مرکب بنانے کا طریقہ تین سے چار آلو کو چھیل کر اْس کے چھلکوں کو ٹھنڈے پانی میں کچھ دیر ڈال کر رکھ دیں۔ پھر ایک پتیلے میں اْسے ابالیں۔ جب پانی ابل جائے تو دھیمی آنچ پر تھوڑی دیر چھلکوں کو ابلنے دیں۔ اس کے بعد چولہا بند کرکے پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ آلو کی خوشبو کو ختم کرنے کے لیے اْس میں لیونڈر کا تیل شامل کیا جاسکتا ہے۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد اس مرکب کو ایسے ڈبے میں بند کردیں جہاں ہوا کا جانا ناممکن ہو۔ استعمال کرنے کا طریقہ یہ مرکب اْس وقت سب سے زیادہ کارآمد ہوتا ہے جب صاف گیلے بالوں میں استعمال کیا جائے۔ اس آلو کے چھلکے والے پانی کو شیمپو کرنے کے بعد بالوں پر لگائیں، لیکن اس مرکب کو لگانے کے بعد بال نہ دھوئیں کہ یہ اْسی وقت کام کرتا ہے۔
اگر آپ ناریل کے تیل میں کڑی پتا ڈال کر ابالیں اور اسے سر میں لگائیں تو اس کی وجہ سے بال گنا بند ہوجائیں گے۔اسی طرح اگر لیموں پانی اور ناریل کے تیل کو ملاکر سر میں لگانے سے بھی بال گرنا کم ہوجائیں گے۔ ناریل کے تیل کو سر میں لگانے سے نمی بخارات بن کر نہیں اڑتی اور سر تر رہتا ہے جس کی وجہ سے بال روکھے اور بے جان نہیں ہوتے۔
جن لوگوں کو سر میں بے پناہ پسینہ آتا ہے اگر وہ سر میں ناریل کا تیل لگائیں تو ان کا سر ٹھنڈا رہے گا اور پسینہ آنا بھی کم ہوجائے گا۔ اگرآپ سر میں سفید بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں تو رات کو سونے سے قبل ناریل کے تیل کو تھوڑا سا گرم کریں اور اس میں نیاز بو(لیونڈر)کا تیل شامل کریں۔اس تیل کے مکسچر کو رات کو سر میں لگائیں اور اگلے دن دھولیں۔آپ اس عمل کو تب تک دہراسکتے ہیں جب تک آپ کو مطلوبہ نتائج نہ مل جائیں۔​

Skip to toolbar