Home / Male sexual disorders / مرد حضرات کمزوری کے لیئے ویاگرہ استعمال کرنی چھوڑیں اور اس پھل کو استعمال کریں اور 10 مردوں کے برابر طاقت پائیں

مرد حضرات کمزوری کے لیئے ویاگرہ استعمال کرنی چھوڑیں اور اس پھل کو استعمال کریں اور 10 مردوں کے برابر طاقت پائیں

مرد حضرات کمزوری کے لیئے ویاگرہ استعمال کرنی چھوڑیں اور اس پھل کو استعمال کریں اور 10 مردوں کے برابر طاقت پائیں

مردانہ قوت کے غیر معمولی اضافہ کے شائق مردوں کے لئے قدرت نے ایک ایسا پھل بھی پیدا کیا ہوا ہے جس کو کھانے کے بعد کسی قسم کی ویاگرا کی ضرورت نہیں رہتی ۔یہ پھل قدرتی ویاگرا ہے جسے پاکستانی اطبا عرصہ سے استعمال کراتے آرہے ہیں۔پاکستان میں سب سے مقبول پھل پر حیرت انگیز تحقیق سامنے آنے کے بعد اس قدرتی ویاگرا یعنی تربوز کی مانگ میں بھی اضافہ ہوچکا ہے اور یہ گرمیوں کے علاوہ دوسرے موسموں میں بھی دستیاب ہے۔اسکی افادیت کے پیش نظر اسے کسی بھی موسم میں کھایا جاسکتا ہے۔میڈیکل نیوز ٹوڈے میں شائع ہونےو الی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تربوز میں وہ اجزا پائے جاتے ہیں جو ویاگرامیں موجود ہوتے ہیں لہذا ویاگرا کھانے کی بجائے مردوں کو تربوز کھانا اور اسکا جوس پینا چاہئے۔محقیقین کا کہنا ہے کہ تربوز میں امائینو ایسڈنامی جز citrulline بالکل ویسا ہی فعل انجام دیتا ہے جیسا کہ ویاگرا میں موجود کیمیکل سرانجام دیتے ہوئے مصنوعی تحریک پیدا کرتے ہیں جبکہ تربوز قدرتی طور پر شریانوں اور خون میں تحریک پیدا کرتے ہوئے قدرتی فعل انجام دیتاہے ۔
ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بھیمو پٹیل کا کہنا ہے کہ موجود ہ تحقیق سے پہلے بھی تربوز کے پانی کو قدرتی ویاگرا تسلیم کیا جاتا تھا لیکن اب تک ہونے والی تحقیقات سے اس یقین کو تقویت ملی ہے کہ تربوز زیادہ محفوظ غذا ہے ۔ اس میں نیٹرک اوکسائیڈ شریانوں کو نقصان پہنچائے بغیر مردوں کی قوت مردمی اور اشتہا میں اضافہ کرتا ہے۔
روزانہ ایک تربوز کھانے والے مردوں کو مثانہ اور گردوں کے امراض بھی لاحق نہیں ہوتے ،پیشاب آور ہونے کی وجہ سے پیشاب لاتا ہے۔ تیزابیت ختم کرتا ہے جس سے پیشاب میں جلن یا سرخی مائل نہیں ہوتا۔ چونکہ یہ پیشاب آور بھی ہے اس لئے اگر چھوٹی چھوٹی پتھریاں ہوں تو وہ بھی خارج کر دیتا ہے۔مغز تربوز بھی سل و دق اور کھانسی میں مفید ہیں۔ اس کے شیرہ سے جسم میں پائی جانے والی لاغری دور ہو جاتی ہے۔ گردہ مثانہ اور دماغ کو تقویت ملتی ہے، درد سر جس کا سبب گرمی ہو خلط صفرا ہو اس میں مغز تربوز کاشیرہ بہت مفید ہے۔جدیدتحقیق کے مطابق تربوز میں پروٹین، فیٹس کی نسبت پانی نشاستہ دار اور شکری مادہ کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس میں معدنی اجزا کی بھی کافی تعداد موجود ہوتی ہے۔ تربوز کا شربت بھی بڑے شوق سے پیا جاتا ہے اس کے رس میں عرق گلاب یا کوئی اور مناسب خوشبو شامل کر کے چینی کے اضافہ کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔تربوز کی طرح اس کے بیج بھی بڑے شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ جدید تحقیق کے مطابق ہائی بلڈ پریشر میں بڑے مفید ہیں۔ ان میں ایک ایسا جز ہے جس میں 82 فیصد مریضوں میں دل پر دباﺅ ختم ہو جاتا ہے۔ باریک رگوں اور شریانوں کی سختی ختم ہو کر ان میں لچک قائم رہتی ہے۔