Home / Beauty Tips / قدرت کا ڈاکٹر سیب کھائیں اور ڈاکٹروں سے نجات پائیں

قدرت کا ڈاکٹر سیب کھائیں اور ڈاکٹروں سے نجات پائیں

روزانہ نہار منہ تین چار سیب جو عمدہ پکے ہوں کھا کر اوپر سے دودھ پیا جائے تو دو ایک مہینہ میں صحت قابل رشک بن جاتی ہے ۔ اعضائے رئیسہ کی تمام کمزوریاں دور ہو کر ان میں ایک نئی زندگی کی روح سریت کرنے لگتی ہے ۔ یورپ نے اپنی معمولی سی دوائی کا زبردست پروپیگنڈہ کیا تو کروڑوں روپے کی برصغیر میں بکنے لگی مگر وہ سیب کے مقابلے میں ہیچ ہے ، سیب ہاضمے میں مدد دیتا ہے ۔ خالی معدہ سیب کھانا بھوک بڑھاتا ہے ۔رات کو سوتے وقت اور صبح نہار منہ چار سیب کھانا قبض کشا اثر رکھتا ہے، اور اس کے علاوہ جگر کا فعل بھی تیز ہو جاتا ہے ، اور خون کی پیدائش کا عمل بڑھ جاتا ہے ۔ لیکن کمزوری معدہ و جگر کو دور کرنے کیلئے میٹھے سیب کی بجائے کھٹا سیب زیادہ مفید ہے چونکہ سیب میں فاسفورس کا جزو پایا جاتا ہے جو دماغ رگوں اور ہڈیوں کو مضبوط بنا تا ہے ، اس لئے دماغی کام کرنے والے اصحاب کے لئے سیب ایک نعمت خدادا دہے ۔ اس میں فولاد بھی کافی پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ خون کے سرخ ذرات میں اضافہ کرتا ہے اور بدن کو سرخ و شاداب بنا دیتا ہے ، سیب کو مقوی قلب خواص تو زمانہ قدیم سے مسلمہ چلے آتے ہیں اور زمانہ حاضرہ میں بھی یونانی طبیب اپنے مریضوں و ضعف قلب کے لئے سیب کا مربہ بکثرت استعمال کرتے ہیں ، تجربات نے ثابت کر دیا ہے کہ سیب کا عرق معدے اور انتڑیوں کے لئے دافع جرثیم اور دافع بدبو ہے ۔ گردوں کو صاف کرنے کے لئے بھی مفید ہے ۔سیب کے چھلکے سے نہایت لذیذ اور خوشبودار چائے تیار ہوتی ہے۔ جو بوڑھو ں اور کمزوروں کے لئے خاص طور پر مفید ہے ۔ اس میں اگر حسب ضرورت شہد اور حسب ذائقہ رس لیموں ملا یا جائے تو اس کے صحت بخش اجزاء میں تین گنا اضافہ ہو جاتا ہے ۔ یہ چائے پیچش اور بخار محرقہ کی کمزوریاں دور کرنے کے لئے اوولٹین کا کام دیتی ہے وجع مفاص ( جوڑوں کا درد ) کے مریض اگر یہ چائے استعمال کریں تو خاصے افاقہ کی امید ہے ۔ہر قسم کے سر درد کا علاج ایک عدد سیب چاقو سے چھیل کے نمک لگا کر نہار منہ نوش فرمالیا کریں ، تین چار یوم کے استعمال سے درد سر جاتا رہتا ہے ، ناشتے کا ناشتہ اور دوا کی دوا ہے ۔آشوب چشم:۔ سیب کا ٹکڑا لے کر چاقو سے چھیل کر نغدہ سا بنا لیں اور دکھتی ہوئی آنکھ پر رکھ کر اوپر سے ململ کی پٹی باندھ دیا کریں آرام ہو گا ۔ اکسیری سرمہ :۔ یہ سرمہ جملہ امراض چشم کیلئے بڑا مفید ثابت ہوا ہے ، خصوصاً پانی بہنا ، سرخی چشم ،۔ ضعف بصر ، دھند ، جالا ، خارش وغیرہ کے لئے مجرب ہے نسخہ :۔ سرمہ سیاہ دو تولہ ، قلمی شورہ تین ماشہ ، کف وریا تین ماشہ ، فلفل سیاہ سات عدد ، تین یوم تک عرق سیب میں زوردار ہاتھوں سے کھرل کریں ، خشک ہونے پر شیشی میں لگا رکھیں ، سوتے وقت دو تین سلائیاں لگایا کریں ۔گلے کا ورم :۔ گلے پھول جانے کی صورت میں ایک تازہ بتا زہ سیب لیجئے اور چائے کے صاف ستھرے چمچ سے اتنا کھر چئے کہ اندر کا صاف گود ا نکل آئے ۔ پھر اسی چمچ سے گودا اس طرح کھایئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ عرصہ پھولے ہوئے غدود سے مس کرتا رہے ، پھر نگل لیجئے اسی طرح سالم سیب کا گودا باری باری سے نگل جائے ، دو تین دن میں بالکل شفاء ہو جائے گی ۔ہر قسم کی کھانسی کا علاج:۔ ایک پختہ سیب لے کر کوٹیں اور صاف رومال سےپانی نچوڑ لیں ۔ قدرے مصری ملا کر بوقت صبح پلایا کریں چند یوم تک استعمال کرنے سے مرض سے نجات حاصل ہو گی ۔ قے:۔ کچے سیب کا پانی نچوڑ کر قدرے نمک ملا کر پلائیں اسی وقت قے بند ہا جائے گی ۔ قوت باہ کیلئے :۔ سیب کشمیری پختہ جس قدر چاہیں لے کر چھلکا اتارنے کے بعد کدوکش کریں اور عرق نچوڑکر قلعی دار برتن میں ڈالیں اور معتدل آنچ پر رب بنا کر بوتلوں میں بھر کررکھیں ، بوقت ضرورت 25 سے 50 گرام رب سیب میں 6 گرام سے 12 گرام تک سفوف شفاقل مصری ملا کر صبح کے وقت کچھ عرصہ تک متواتر کھائیں ۔ ازاں بعد ہفتہ عشرہ میں اکثر کھایا کریں ۔ برسوں بلکہ عمر بھر قوت بحال رہے گی اور اس میں روز بروز اضافہ ہوتا رہےگا افزائش حسن:۔ خوبصورتی چاہنے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے اس سے بڑھ کر اور کوئی دوا نہیں کیونکہ اس کا باقاعدہ استعمال رخساروں پر سرخی لاتا ہے