Home / Stomach diseases / شہد اور ادرک کا پان کیسے پیئں کہ معدہ کی گیس اور تبخیر سےنجات مل جائے

شہد اور ادرک کا پان کیسے پیئں کہ معدہ کی گیس اور تبخیر سےنجات مل جائے

معدہ کا اکسیر نسخہ

معدہ کے امراض یوں تو آج کل بہت ہی زیادہ ہیں۔ جن میں خاص طور پر تبخیر معدہ بہت عام ہے ۔ جس کے علاج کے لئے لوگ بہت زیادہ روپیہ خرچ کرتے ہیں۔میں آپ کو انتہائی سستا، عام فہم اور سادہ سا نسخہ بتا دتیا ہوں۔ جس پر عمل کرنے اور کھانے سے آپ اس مرض سے بچے رہ سکتے ہیں۔اہم علاج:یہ اللہ کے نبی ﷺ کی حدیث مبارکہ کا خلاصہ ہے۔۔کھانا بھوک رکھ کر کھائیں۔ کھانے کے بعد چالیس قدم پیدل ضرور چلیں خاص طور پر صبح اور رات کے کھانے کے بعد ۔ کھانا وقت مقررہ پرکھائیں۔
معدہ کی مرض دور کرنے کے لئے ایک نسخہ جو آپ گھر میں تیار کر سکتے ہیں۔شہد(خالص)100گرام۔۔ادرک کا پانی 100گرامدونوں کو برابر مقدار میں ملا کر رکھ لیں یا جب ضرورت ہو تب ملا لیں اور ایک بڑا چمچ کھانے سے پہلے یا بعد میں پی لیں۔ لیکن بہتر ہے کہ کھانے سے پہلے پی لیں تو فائدہ کرتا ہے ۔ اگر چاہیں تو ایک کپ نیم گرم پانی میں ملا کر لیں اور یہ عمل کم از کم دو تین ماہ تک جاری رکھیں۔اللہ کے حکم سے اس مرض سے نجات مل جائے گی۔