Home / Male sexual disorders / دوران صحبت مرد کا جلدی انزال ہو جانا کی وجوہات اور علاج

دوران صحبت مرد کا جلدی انزال ہو جانا کی وجوہات اور علاج

سرعت انزال  یعنی دوران صحبت مرد کا جلدی انزال ہو جانا کی وجوہات اور علاج

اکثروبیشتر دیکھا گیا ہے کہ مرد کا عورت سے بہت پہلے انزال ہو جاتا ہے اور بیوی کو جنسی تسکین حاصل نہیں ہوتی. جنسی فعل کے دوران مرد کی ناکامی کے اسباب مندرجہ زیل ہوسکتے ہیں
اکثر نوجوان شادی سے پہلے ہی اپنی جوانی کی حفاظت نہیں کرتے رنڈی بازی یا مشت زنی وغیرہ کی مدد سے اپنی طاقت ضائع کر چکے ہوتے ہیں. اس طرح مرد کا مادہ منویہ پتلا ہو جاتا ہے اور جسم کی طاقت ختم ہو جاتی ہے. مرد کو عورت کے پاس جانے کے چند لمحات بعد ہی انزال ہو جاتا ہے. ایسے آدمی اپنی بیوی کو جنسی تسکین نہیں پہنچا سکتے ایسا اگر بار بارہو تو اس طرح کے مردوں کو چاہیئے کہ وہ مباشرت سے قبل عورت کے جسم کا خوب اچھی طرح مساس کریں اسے گرم کریں . جب عورت مکمل طور پر بیدار ہو جائے تو بھر مباشرت شروع کریں اور چارپائی کی بجائے زمین پر گدہ بچھا کر مباشرت کرنا بہتر ہوتا ہے.بعض اوقات مرد میں سرعت انزال کا مرض اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ اس سے سب کرنے کے باوجود مساس کے دوران ہی انزال ہو جاتا ہے. تو ایسے مریض کو چاہیئے کہ ہو اپنی بیوی کو بالکل نہ چھیڑے اور کسی قابل حکیم سے علاج کرائے. ایسی حالت میں بیوی کو چھیڑنا اپنے ہاتھوں بیوی کو بدکاری کے گڑھے میں پھینکنے کے برابر ہے ۔
مباشرت میں مرد کی ناکامی اس سبب بھی ہو سکتی ہے کہ بیوی کے دل میں مباشرت کی کوئی خواہش نہ ہو مگر صرف یہ سمجھتے ہوئے کہ شوہر کا حکم ماننا فرض ہے اس کام کے لیے تیار ھو جائے. مرد تو اس سے مزہ حاصل کر لیتا ہے مگر عورت کو مکمل جنسی تسکین دینے میں ناکام رہتا ہے . اس چیز سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ مباشرت صرف اسی وقت کی چائے جب میاں بیوی دونوں میں‌اس کی فطری خواہش پیدا ہو اور اس خواہش کو کسی مصنوعی طریقہ سے بیدار نہ کیا گیا ہو. اس سے مباشرت کا لطف دوبالا ھو جاتاہے. خاوند کا بیوی سے پہلے انزال ھونے کا ایک بڑا سبب یہ بھی ہوتا ہے کہ جنسی فعل کے دوران چونکہ مرد فاعل ھوتا ھے اور اس کو زور لگا نا پڑتا ہے اور مرد کا مادہ منویہ عورت کے مادہ منویہ کی نسبت کم راستہ طے کر کے آتا ہے. اس لیے مرد جلد انزال ہو جاتا ہے. بعض اوقات اگر کافی دن دیر کے بعد مباشرت کی جائے تو جنسی ہیجان کی وجہ سے مرد کا جلد انزال ھو جاتا ہے. مگر یہ کیفیت بلکل عارضی ھوتی ہے اور ایک دو روز کے بعد دور ہوجاتی ہے. اگر مرد ریادہ تھکا ہوا ہو اور اس تھکاوٹ کی حالت میں مباشرت کرے تو اس کے جلد انزال ھونے کے قوی امکانات ھوتے ہیں. ان سب باتوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ مباشرت سے قبل مکمل آرام کیا جائے اور کسنگ/ پیار کر کے عورت کے جذبات کو بیدار کیا جائے۔