Home / Female sexual disorders / بے اولادی بانجھ پن اور اولاد نرینہ کے خاتمے کا نسخہ

بے اولادی بانجھ پن اور اولاد نرینہ کے خاتمے کا نسخہ

مجھے بواسیر تھی کسی نے مجھے اس دوا کے استعمال کا مشورہ دیا جب میں نے اس دوا کو استعمال کیا تو اچانک میری بیوی کو حمل ہوگیا حالانکہ میں نے صرف پونے تین ماہ باقاعدگی سے یہ دوائی استعمال کی تھی اور اللہ جل شانہٗ نے بیٹا عطا فرمایا نسخہ یہ ہےکچھ عرصہ قبل ایک جگہ ایک مضمون چھپا تھا جس کا فارمولہ اچار میں ڈالنے والے میتھرے اور چھوٹی الائچی تھی‘ وہ نسخہ دراصل بواسیر کیلئے بہت مفید پایا گیا‘ مسلسل تجربات کے بعد میں نے اسے قارئین کی نظر کیا۔ نسخہ چھپنا تھا کہ اس کے انوکھے نتائج اور لاجواب رزلٹ آنا شروع ہوگئے اور مسلسل لوگوں کے تجربات و مشاہدات میں اضافہ ہوتا گیا۔ کئی لوگوں نے لکھا کہ وہ فارمولہ واقعی بواسیر کیلئے بہت لاجواب ہے اور آخری سے آخری بواسیر جس سے انسان عاجز آگیا ہو اور بواسیر خونی ہو یا بادی اس سب کیلئے بہت لاجواب اور مفید چیز ہے۔ جہاں اس نسخے کے تجربات بواسیر کیلئے سامنے آئے وہاں کچھ اور بیماریوں کیلئے بھی سامنے آئے حالانکہ اس سے پہلے میرے مشاہدات اور تجربات میں ان بیماریوں میں اس کا عمل دخل نہیں تھا بلکہ میرے تجربات میں اس کا عمل صرف اور صرف بواسیر میں تھا لیکن جب ان بیماریوں کیلئے اس کے تجربات سامنے آئے میری نظر اس نسخے کے اجزا پر گئی تو فوراً ایک بات سامنے آئی کہ واقعی ان کے اجزاء ایسے ہیں جو واقعی ان بیماریوں میں مفید ہوسکتے ہیں۔
نمبر1: بے اولادی:بے شمار مریضوں نے بتایا کہ ہم نے تو اسے بواسیر کیلئے استعمال کیا تھا لیکن انوکھا فائدہ بھی عجیب ہوا کہ بے اولادی کے بے شمار مریض ایسے جو بے اولادی میں مایوس ہوچکے تھے جنہوں نے علاج کرکر اپنے آپ کو تھکا دیا تھا ان کو حیرت انگیز اس کا فائدہ ہوگیا۔طریقہ وہی ایک پاؤ میتھرے ایک پاؤ چھوٹی الائچی سبز موٹی دونوں باریک پیس لیں ایک چمچ چائے والا صبح اور ایک چمچ شام دودھ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے سپرم بالکل نل تھے اور ہم سوفیصد سپرم کے حاصل کرنے کیلئے بہت مایوس اور پریشان تھے بے اولادی سے عاجز آگئے تھے‘ لوگوں کے طعنوں نے اور تنگ کررکھا تھا اور طعنے سہتے سہتے ہمارا دل جل گیا تھا‘ کان پک گئے تھے لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ہمیں کسی دوا کا فائدہ نہ ہوا۔آخر کار یہ دوائی جب بواسیر کیلئے استعمال کی تو کئی لوگوں کی اولاد کا سلسلہ یعنی حمل ٹھہر گیا۔ وہ خود چونک پڑےا ٓخر یہ وجہ کیا ہے لیکن جب بات سامنےا ٓئی تو پتہ چلا کہ اس کی وجہ دراصل اس نسخے کے اجزا ہیں۔ ایک صاحب نے خط لکھا اس کی چار بیٹیاں ہیں اور وہ بیٹے کے لیے بہت زیادہ مایوس بھی تھا اور پریشان بھی تھا‘ تمام علاج کرکر کے تھک گیا تھا کہیں سے علاج معالجے میں اس کو کامیابی نہ ملی۔

مجھے بواسیر تھی کئی لوگوں کو فائدہ ہوا‘ انہوں نے مجھے اس دوا کے استعمال کرنے کا پرزور مشورہ دیا جب میں نے اس دوا کو استعمال کیا تو اچانک میری بیوی کو حمل ہوگیا حالانکہ میں نے صرف پونے تین ماہ باقاعدگی سے یہ دوائی استعمال کی تھی اور اللہ جل شانہٗ نے بیٹا عطا فرمایا۔ کئی خطوط ایسے ملے جن کی اولاد نہ بیٹی اور نہ بیٹا تھا وہ بہت زیادہ مایوس ہوچکے تھے‘ انہوں نے اسی دوائی کو استعمال کیا کچھ نے تو اچانک یعنی بواسیر کیلئے استعمال کیا اور کچھ ایسے تھے جن کو بعد میں نتائج ملے اور انہوں نے خاص اولاد کیلئے استعمال کیا اور اولاد کے رزلٹ کو حیرت انگیز پایا۔
واقعی یہ دوا ایسے مردوں کیلئے جن کے اندر بانجھ پن کا مرض ہو اور ان کے سپرم اس قابل نہ ہوں جو کہ اولاد پیدا کرنے میں طاقت اور قوت سے محروم ہوں ایسے لوگ چند ماہ اعتماد سے یہ دوا استعمال کریں۔ جہاں انہیں مردانہ طاقت‘ جسمانی قوت اعصابی قوت ملے گی وہاں اولاد پیدا کرنے والے جراثیم بھی بہت زیادہ بہتر ہوں گے۔
دوسرا فائدہ : خواتین کے امراض کے سلسلے میں۔۔۔ ایسی خواتین جو پرانی کمر کے درد کی مریضہ تھیں‘ ٹانگوں اور پنڈلیوں کا درد ایسا تھا جو ہروقت انہیں رنگ برنگی گولیاں کھانے میں مصروف رکھتا تھا اور وہ رنگ برنگی گولیاں ان کے معدے جگر اور دل کو نقصان پہنچا چکی تھیں لیکن وہ مجبوری کے عالم میں رنگ برنگی گولیاں کھا رہی تھیں جب انہوں نے یہ دوائی استعمال کی تو انہیں اس کے بہت حیرت انگیز رزلٹ ملے‘ کمر کا درد‘ مہروں کا درد‘ پٹھوں کا کھچاؤ‘ اعصابی کمزوری‘ جسمانی کمزوری اور دل دماغ کی کمزوری میں انہیں ایک نئی تازگی اور نئی فرحت دی اور ان کا جسم پہلے سے زیادہ صحت مند اور تندرست ہوگیا۔ایک اچانک انوکھا فائدہ جو خواتین کے سلسلے میں سامنے آیا ایسی خواتین جن کی سرینیں اور ہپس مسلسل بڑھ رہی ہیں چلنا پھرنا اٹھنا بیٹھنا ان کیلئے محال ہوگیا ہو‘ پیٹ لٹک رہا ہو‘ ایسی خواتین اکثر حمل کے بعد اس تکلیف میں مبتلا ہوتی ہیں جو بعض ایسی ہیں جو شادی کے بعد بھی لیکن وہ کم۔۔۔
ان تمام کیلئے اس دوا کا استعمال اگر چند ماہ باقاعدگی سے کیا جائے تو اس کے بہت زبردست رزلٹ ملیں گے۔ عمومی موٹاپے کیلئے اور خاص اس موٹاپے کیلئے اس کے بہت زیادہ فوائد ملے ہیں۔خواتین کی اندرونی نسوانی بیماریاں ایام کی خرابی‘ رسولیاں سسٹ‘ اندرونی ورم‘ اندرونی انفیکشن‘ پرانے سے پرانا لیکوریا‘ پاؤں کےبل بیٹھنے سے بوجھ بنتا ہو اس میں بھی مجھے ایسے خطوط ملے ہیں جس میں اس کے فائدے لوگوں نے بہت زیادہ تسلیم کیے ہیں۔
قارئین! میری ہمیشہ کوشش رہی ہے چھوٹی سے چھوٹی چیز کا فائدہ بھی ہو اسے ضرور آپ تک پہنچاتا رہوں۔اس مضمون کے چھپنے کے بعد اتنے طویل عرصے میں جتنے اس کے مزید فائدے اور آئے ہیں مردوں اور عورتوں کی پرانی گیس اور تبخیر بدہضمی‘ سینے کی جلن‘ پیٹ کی جلن‘ کھانا کھاتے ہی غنودگی اور کھانا کھاتے ہی طبیعت میں اکتاہٹ‘ بے زاری ان تمام تکلیفوں کیلئے یہ الائچی اور میتھرے کا مرکب نہایت مفید اورمؤثر ثابت ہوا ہے۔ بس ایک پاؤ الائچی اور ایک پاؤ میتھرے لے کر دونوں باریک پیس لیں اور ایک چمچ چائے والاصبح و شام استعمال کریں۔

آپ چاہیں تو تین دفعہ بھی لے سکتے ہیں‘ بہت لاجواب چیز ہے اور بہت صحت مند اثرات اس سے ظاہر ہوتے ہیں‘ تندرستی میں‘ صحت میں خواہ اس کا تعلق معدہ ہو‘ گیس ہو‘ تبخیر ہو‘ بھوک کا نہ لگنا ہو یا کھانا کھاتے ہی کھٹی ڈکاریں‘ جلن‘ پیٹ کا بڑھنا ان تمام بیماریوں کیلئے یہ بہت مفید ہے۔ایک اور فائدہ جو کھل کر سامنے آیا وہ مردوں کیلئے ہے ایسے مرد جن کی ازدواجی زندگی ختم ہوچکی تھی۔ میاں بیوی کے معاملات میں سرد مہری بڑھ گئی تھی حتیٰ کہ اب تک انہوں نے اپنا بستر بھی جدا کرلیا۔ کمزوری اور خاص کمزوری بڑھتے بڑھتے مرد مایوسی سے آگے نکل گیا جب یہی دوائی کچھ عرصہ استعمال کرائی گئی تو مردانہ طاقت اور مردانہ قوتیں غالب آئیں جسم میں ایک انوکھا ولولہ پیدا ہوا طبیعت میں رجحان پیدا ہوا اور جسم میں قوت اور طاقت بڑھ گئی اور کئی بے شمار مردوں نےدواخانہ آ کر بتایاکہ انہیں اس دوائی سے ایک انوکھی قوت اور انوکھی طاقت ملی